عاشورہ پرعوام شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں ،ترجمان رینجرز

عاشورہ پرعوام شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں ،ترجمان رینجرز

سندھ رینجرز نے عاشورہ پر سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عاشورہ پر عوام شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں،کاراورموٹرسائیکل سوارافرادگاڑیوں کےکاغذات بھی اپنےہمراہ رکھیں۔
ترجمان سندھ رینجرز نے مزید کہا کہ لوگوں کی شناخت کے لیے خصوصی مشینیں موجود ہوں گی، جو نادرا ڈیٹا بیس سے منسلک ہوں گی جن سے عوام کے شناختی کارڈز کی فوری تصدیق کی جائے گی۔
ترجمان رینجرز نے عوام سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع قریبی رینجرز کی چیک پوسٹ کو دیں، اطلاع رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر2369996-0316 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

مقالات ذات صله

الرد

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *